اسلام آباد: ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں سے 178 افراد جاں بحق جبکہ پنجاب میں آج بارش اور سیلاب کی وجہ سے 54 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں میں 61 مرد اور 32 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 103، خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں 20، بلوچستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
حالیہ بارشوں کے باعث 491 افراد زخمی ہوئے جن میں 162 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، وزیر اعظم
رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 610 ہے۔ جبکہ 11 کلومیٹر سڑکیں اور 9 پلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 200 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوئے۔
حالیہ بارشوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں 200 سے زائد گھر تباہ ہو گئے۔ کرک اور جنوبی وزیرستان میں 30 سے زائد گھر تباہ ہوئے۔

