کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہو گئی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہوئی۔ اور کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 441 روپے پر آ گئی۔
