ترکیہ نے شامی دارالحکومت دمشق پراسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حالیہ کارروائیاں خطے میں عدم استحکام میں مزید اضافہ کررہی ہیں۔
اسرائیل کا شام پر بڑا فضائی حملہ، صدارتی محل اور وزارتِ دفاع نشانہ
انہوں نے کہا کہ شامی عوام کوبرسوں بعد امن سے جینے کا ایک تاریخی موقع ملا ہے، جسے اس طرح کے حملوں سے خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے فریقین پرزوردیا کہ وہ شامی حکومت کے ساتھ مل کر دیرپا امن قائم کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو سکون کا سانس نصیب ہو۔
ترکیہ نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مثبت کردارادا کرے۔
