کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف مقامی رہائشیوں نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے باعث قیوم آباد جانے والی اہم سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، احتجاج کرنے والے شہریوں نے نعرے بازی کی اورحکومت سے فوری بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
ٹریفک پولیس نے صورتحال کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی تاہم سڑک بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کی وجہ تکنیکی خرابی ہے اورجلد ازجلد مسئلہ حل کیا جائے گا، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بندش کا ازالہ فوری کیا جائے تاکہ روزمرہ کی زندگی متاثرنہ ہو۔
