واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ بلکہ میں صرف خونریزی روکنا چاہتا ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ جبکہ انڈونیشیا 19 فیصد ٹیرف ادا کرے گا اور ہم کوئی ٹیرف نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں انڈونیشیا میں مکمل رسائی حاصل ہو گی۔ اور اسی طرح کے مزید معاہدے زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا پاکستانی طلبہ اور ورکرز کیلئے ای ویزا کا اجراء ، پاسپورٹ میں اسٹیکر کی شرط ختم
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ بلکہ میں صرف خونریزی روکنا چاہتا ہوں۔ اسکاٹ لینڈ میں اسٹارمر سے ملاقات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم سے تجارتی معاہدے پر بات کروں گا۔ اور دیکھیں گے صدر پیوٹن کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
