اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر چیلنج کر دیا۔ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ 16 مئی کو ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظور کی تھی۔
اپیل میں کہا گیا کہ فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست والی استدعا پر عمل ہوچکا ہے۔ اور عافیہ صدیقی سے متعلق کونسل رسائی بھی دی جا چکی۔ درخواست میں ترامیم سے کیس کو طول دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی، سلمان اکرم راجہ
حکومتی اپیل میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے اسکوپ سے باہر جا کر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔
