سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولتوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں، انہیں دستیاب سہولیات کسی بھی دوسرے قیدی کے پاس نہیں۔
بی کلاس کی سہولیات قانون و ضابطے کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا،انہیں 7 سیلز پر مشتمل علیحدہ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمپلیکس میں کھلا صحن، ایکسرسائز بائیک، ایل ای ڈی، اخبارات اور ذاتی انتخاب کی کتابیں دستیاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کرنے کیلئے قیدی باورچی مہیا کیا گیا ،ایسی سہولیات دیگر بی کلاس قیدیوں کو حاصل نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں، طلال چوہدری
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اب تک 413 مرتبہ ایکس پر پیغامات جاری کروائے، اگست 2024 سے اب تک ان کے بیانات 145 بار قومی میڈیا کی شہ سرخیاں بنے بانی پی ٹی آئی 10 بین الاقوامی میڈیا اداروں سے بھی رابطے میں رہے، گزشتہ 3 ماہ میں بانی پی ٹی آئی سے 66 افراد کی ملاقاتیں ہوئیں۔
ان کیلئے متعین ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ طبی معائنہ کرتے ہیں، حالیہ 2 ہفتوں میں ان کی صحت مکمل طور پر تسلی بخش قرار دی گئی، بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے سے متعلق دعوے بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔یہ صرف سنسنی پھیلانے اور سیاسی فائدے کیلئے پھیلائی گئی افواہیں ہیں۔
