مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمے نہیں بنائے، وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں ، پی ٹی آئی صرف سڑکوں پر فساد کیلئے بنی ہے۔
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کا انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا، عطا تارڑ
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے سےکوئی سیاسی بحران نہیں، نظام آئینی طور پر چل رہا ہے ، پی ٹی آئی سوا 3 سال سے تحریک چلا رہی ہے، پی ٹی آئی کو اب بھی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھ کہ علی امین گنڈاپور کو ابھی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، وقت آنے پرنواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کریں گے۔