امریکہ، نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو نے نیویارک سٹی میئر کا انتخاب لڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
نیویارک کے سابق گورنراینڈریو کومو نے کہا کہ “میں میئر شپ جیتنے کے لیے میدان میں آیا ہوں، عوام کی خدمت میرا مقصد ہے۔”
ٹرمپ کا روس پر دباؤ، یوکرین کوامریکی ہتھیار اور روس کو 50 دن کی مہلت
اینڈریوکوموکواس سے قبل ڈیموکریٹک پرائمری میں زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد اب وہ آزاد امیدوارکے طورپرانتخابی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔
میئر کے موجودہ عہدے دارایرک ایڈمز بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا اورآزاد امیدوار جِم والڈن بھی بیلٹ پرموجود ہیں۔
