اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو اختلافی بیان بازی سے روک دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کی بیان بازی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے رابطہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے کہا کہ پارٹی فورم موجود ہے. اور مسائل کو اسی فورم پر زیر بحث لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: غریب سائلین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ کسی رہنما کو شکایت ہے تو مجھے بتائیں۔ شکایات اور من و عن معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھ دوں گا۔
