محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کی تردید کر دی۔
انچارج محکمہ موسمیات کراچی کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا، البتہ بارش اچھی ہوئی ہے،حیدرآباد سٹی میں آدھے گھنٹے کے دوران 63 ملی میٹر بارش ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ایئرپورٹ کے علاقے میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر حیدرآباد سے رابطہ کر کے انہیں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
ملک میں 15سے 17 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
میئر حیدرآباد نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہے۔حیسکو کے فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث پمپنگ اسٹیشن بند ہو گئے ہیں۔فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔
