محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشر قی و جنوبی بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
پشاور، لاہور اور کراچی میں چینی کے نرخ سامنے آ گئے
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور اورشیخوپورہ میں بارش کاامکان ہے۔
قصور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں اور مظفر گڑھ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں بارش کی پیشگوئی ہے، شمال مشرقی پنجاب اورخطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے علاقے عمر کوٹ، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
مرغی کی قیمت میں کمی، انڈے مہنگے ہو گئے
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان، صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ہنگو،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا اسپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریائوں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
