اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
عہدیدار کے مطابق ثالث ممالک کی شمولیت سے بات چیت میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں فریق معاہدے کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد مستقل جنگ بندی اور زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی کئی اہم نکات پر بات چیت باقی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے، انسانی امداد کی فراہمی اورحماس کے سیزفائر شرائط پرغورکیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اور قطر سمیت دیگر ممالک بھی اس عمل میں فعال کردارادا کررہے ہیں۔
