جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

جو روٹ

برطانوی کرکٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز 266 ٹیسٹ اننگز میں حاصل کیا۔

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 211 کیچز لے کر راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، بھارتی کھلاڑی راہول ڈریوڈ نے 301 ٹیسٹ اننگز میں 210 کیچ لئے تھے۔

اٹلی نے پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی

برطانوی کھلاڑی نے لارڈز میں بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میں بھارتی بیٹر کرون نائر کا کیچ پکڑ کر راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑا۔

سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 270 اننگز میں 205 کیچز لے کر تیسرے نمبر پر ہیں، سٹیو اسمتھ نے 225 اننگز میں جبکہ جیک کیلس نے 315 اننگز میں 200، 200 کیچز لینے کا ریکارڈ قائم رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں