قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا انسانیت سوزاورناقابل معافی جرم ہے، دہشتگرد نہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں بلکہ ملک میں امن، ترقی اورخوشحالی کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے پرعمل پیرا ہیں۔
بابر ہیرو، حارث ولن، حسن علی کامیڈین، فخر زمان سنگر، کپتان کی فلم کے کردار
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کرعبرتناک سزا دی جائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے قوم سے اتحاد، صبراور حوصلے کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل بھی کی۔
