سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی صدارت میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، منیب اختر، عالیہ نیلم اور جنید غفار نے شرکت کی۔
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جوڈیشل کونسل کے قواعد پر غور کیا گیا، اجلاس میں ججز کیخلاف شکایات اور کونسل رولز میں ترامیم کا بھی جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق شکایات کا سامنا کرنے والے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے پر غور کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کردی، جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں ان کےنام پبلک نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، اجلاس میں ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی، آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا، 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔
