اٹلی نے تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یورپین کوالیفائنگ راؤنڈ میں اگرچہ اٹلی کونیدرلینڈز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم پوائنٹس ٹیبل پربہتر کارکردگی کے باعث وہ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان
اس اہم میچ میں نیدرلینڈز نے اٹلی کو بآسانی زیر کرکے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی بنائی، نیدرلینڈزکی ٹیم کا یہ مسلسل نواں عالمی ایونٹ ہوگا۔
دوسری جانب اٹلی کی ٹیم کے لیے یہ کامیابی تاریخی ہے کیونکہ وہ پہلی مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں شرکت کرے گی، اٹلی میں اس کامیابی پر کرکٹ شائقین اور بورڈ نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔