یوٹیوب نے اپنے مقبول ’ٹرینڈنگ‘ پیج کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یوٹیوب نے اپنی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلی اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ ہر کمیونٹی کو اپنی پسند کے مطابق مقبول مواد دکھایا جا سکے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ پہلے جب ٹرینڈنگ پیج بنایا گیا تھا تو کیا ٹرینڈ کر رہا ہے سمجھنا آسان تھا، چند ہی ویڈیوز ہر جگہ دیکھنے کو ملتی تھیں، مگر آج کے دور میں مختلف کمیونٹیز اور مداحوں کے الگ الگ ذوق اور پسند ہے، اس لیے اب کئی قسم کے مائیکرو ٹرینڈز بنائے جائیں گے۔
فرانس نے گوگل پر بھاری جرمانہ کر دیا
یوٹیوب اگلے چند ہفتوں میں ٹرینڈنگ پیج کو ختم کر کے صارفین کو مخصوص زمروں کی چارٹس کی طرف رہنمائی کرے گا، جس میں ٹرینڈنگ میوزک ویڈیوز، ہفتہ وار پوڈکاسٹ شوز اور فلمی ٹریلرز شامل ہونگے، یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوز کی پرسنلائزڈ ریکمنڈیشنز جاری رکھے گا۔
دوسوری جانب ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے بتایا کہ یوٹیوب کی جانب سے نئی مونیٹائزیشن پالیسی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کئے جانے والے مواد اور بار بار پوسٹ کئے جانے والے مواد سے پیسے کمانے کو مشکل کیا جا سکتا ہے۔
دبئی میں پہلی ایئر ٹیکسی کی آزمائشی کامیاب پرواز
یوٹیوب کی جانب سے یہ اقدام ان کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خطرہ بن گیا ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔
