سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان ہو یا گرین پنجاب پروگرام یہ مستقبل محفوظ بنانے کی تحریک ہے۔
پنجاب میں اسموگ اورکلائمیٹ چینج کے اثرات کے خاتمے کیلئے ریکارڈ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اسموگ کے خاتمے کیلئے ایک سال میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائدد درخت لگانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خلاف ہماری جنگ مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔
پولن الرجی ، اسلام آباد میں شہتوت کے 10 ہزار درخت کاٹنے کا فیصلہ
رواں مالی سال 5 کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کے ہدف کے حصول پر کام شروع ہوچکا ہے، پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 3 کروڑ 42 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا، نہروں اور سڑکوں کے کنارے 3000 کلومیٹر پر 18 لاکھ پودے لگانے کا کام بھی شروع ہوگیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال میں 5 کروڑ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، اسموگ اور جنگلاتی آگ سے نمٹنے کیلئے مری اور کہوٹہ میں شیلڈنگ سمٹس پروگرام جاری ہے، مری اور کہوٹہ میں 600 فائر واچرز کی بھرتی، واچ ٹاورز اور فائر وہیکلز کی فراہمی ہوگی۔
17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی جی آئی ایس، ڈرون اور سیٹلائٹ نگرانی کا نظام فعال کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے 104 فارسٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کئے گئے، محفوظ قدرتی علاقوں کے قیام کیلئے لیڈ سرٹیفائیڈ عمارتوں کی تعمیر اہم سنگ میل ہے۔
سینئروزیرپنجاب نے کہا کہ درختوں کی قطاروں کی ڈیجیٹل نمبر شماری کا عمل جاری ہے، درختوں کی حفاظت صرف ماحول نہیں، زندگی کی حفاظت ہے۔
