پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادو شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سرکاری رقوم کی وصولی سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہواہے ۔
سرکاری زرمبادلہ ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ، 4جولائی تک سرکاری زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
