وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کے عہدہ چھوڑنے اور آرمی چیف کے صدر بننے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف جاری بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم کے پس پردہ عناصر، ان کے مقاصد اور سرپرستی کرنے والوں سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔
محسن نقوی نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ تو صدر سے استعفیٰ لینے کی کوئی بات ہوئی ہے، نہ ہی آرمی چیف کے صدر بننے کا کوئی تصور یا تجویز زیر غور ہے۔ یہ سب بے بنیاد افواہیں اور جھوٹ پر مبنی مہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان اور عسکری قیادت کے درمیان مضبوط اور قابل احترام تعلقات قائم ہیں۔ صدر نے خود کہا ہے کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کس نے پھیلایا، کیوں پھیلایا، اور اس سے فائدہ کسے پہنچنا ہے۔
وزیر داخلہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا واحد مقصد پاکستان کا استحکام اور مضبوطی ہے، اور وہ کسی سیاسی عہدے یا عہدے داری کے خواہشمند نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 9 جولائی تک ہونے والی بارشوں میں 87 افراد جاں بحق، 149 زخمی
محسن نقوی نے مذموم بیانیہ پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “تم دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو چاہو کر لو، لیکن ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا، ضرور کریں گے۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025
