مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا، غسل کعبہ کے بعد بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر ہو گیا۔
غسل کعبہ کی تقریب میں شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں، انہوں نے 40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
غسل کے بعد بیت اللہ شریف کو عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔ تقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا۔
حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی
سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے۔
اسی طرح غلاف کعبہ کو بھی گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔
