شہباز شریف حکومت نے سوا ایک سال میں مزید قرض لے لیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 سے مئی 2025 کے دوران قرضوں میں 11 ہزار 235 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
فروری 2024 تک مقامی قرض 42 ہزار 675 ارب روپے تھا، مئی 2025 تک بڑھ کر 53 ہزار460 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ
اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطا بق مارچ 2024 سے مئی 2025 کے سوا ایک سال کے دوران وفاقی حکو مت کے مقامی قرضے میں 10 ہزار 784 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسی عرصے کے دوران حکو مت کے بیرونی قرض میں تقریبا 451 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد حکومت کا قرضہ مئی 2025 تک بڑھ کر 76 ہزار 45 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
