وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر آبادی پر قابو نہ پایا گیا تو ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا۔
مصطفیٰ کمال نے ورلڈ پاپولیشن ڈے سے متعلق کانفرنس میں کہا کہ ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ تشویشناک ہے، پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔
ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی، بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے، پاکستان جلد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شرح پیدائش پاکستان میں ہے، آبادی میں اضافہ ملک کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار کا نظام بوجھ برداشت نہیں کر پا رہا، اڑھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، فیملی سائز کم کرنا اب قومی ترجیح ہونی چاہیے، شرح پیدائش 3.6 سے کم کر کے 2.0 پر لانا ناگزیر ہے۔
