کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا سعودی پرو لیگ میں ایک دوسرے کے مخالف کھیلتے نظر آئیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پرو لیگ نے انٹر میامی کے فارورڈ فٹبالر لیونل میسی کو سعودی کلب الاہلی میں شمولیت کی حیران کن پیشکش کردی، جلد ہی دونوں کھلاڑی سعودی پرو لیگ میں ساتھ کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔
دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
لیونل میسی کا انٹر میامی کے ساتھ موجودہ معاہدہ 2025ء کے اختتام پر ختم ہو گا، سعودی پرولیگ میں پیشرفت نے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کو پرجوش کر دیا ہے، جو ایک بار پھر رونالڈو اور لیونل میسی لیجنڈری کھلاڑیوں کو ایک ہی لیگ میں آمنے سامنے دیکھنے کے خواہشمند ہیں، تاہم اب تک میسی کو دی جانے والی ممکنہ رقم یا مراعات کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
