سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 11 افراد جاں بحق
شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کمشنر کراچی کو کمیٹی میں شامل کرکے 2 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی سفارشات پر بے رحم آپریشن کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مخدوش عمارتیں خالی کروانے کے بعد لوگوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
کراچی میں قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ، قبر کی قیمت 14,300 روپے مقرر
اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ خستہ حال 51 عمارتوں کو گرانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں دیگر مخدوش عمارتوں کی رپورٹ آ جائے گی۔
