فن لینڈ کے شہر ٹیمپیئر میں شاپنگ مال کے قریب چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ انفرادی نوعیت کا ہے اورابتدائی تفتیش میں اس میں دہشت گردی یا نسل پرستی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا۔
لاہور، فارم ہاؤس پر شیر کا حملہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی
زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان میں سے دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ حملہ آور سے تفتیش جاری ہے، شہریوں کو افواہوں سے گریز کرنے اور پولیس سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
