دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025 رواں سال 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی، جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔
ایشیا کپ 10 ستمبر سے شروع کیے جانے کا امکان
مذکورہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے، جو معروف ’’میدان‘‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔
پاکستانی ٹیم نے گزشتہ برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں 2023 میں چاندی کا تمغہ اور 2024 میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنا شامل ہے۔ اس وقت ٹیم اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے تاکہ ناروے کپ میں ایک بار پھر پاکستان کا پرچم سربلند کر سکے۔
ٹرمپ کاکینیڈا کےساتھ تجارتی بات چیت فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ٹیم مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے، جس کے تحت ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے مختلف شہروں میں ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان کیمپس کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے فائنل اسکواڈ تشکیل دیا گیا، جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
’’میدان‘‘ پروگرام بچوں کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
