پشاور: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جوانوں کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کرنے سی ایم ایچ بنوں پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 19 افراد جاں بحق، نقصانات کی رپورٹ جاری
محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں۔ اور جوانوں کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔
