واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اہل اور مؤثر قیادت کی بدولت دنیا میں کئی بڑے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت، ایران اور اسرائیل اورروانڈا و کانگو جیسے حساس خطوں میں ثالثی کرکے جنگوں کو ٹالا اورامن قائم کیا۔
ہم نے پاکستان، بھارت، ایران، اسرائیل اورافریقہ میں جنگیں رکوا دیں، ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ امریکی صدرنےعالمی قیادت کا حق ادا کیا اوردنیا کو ایک بڑے بحران سے بچایا۔
انہوں نے صدرکو نوبل امن انعام کے لیے موزوں امیدوار قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو امن قائم کریں نہ کہ جنگ چھیڑیں۔
