امریکا اور اسرائیل میں غزہ جنگ2 ہفتوں میں ختم کرنے پراتفاق ہوگیا،ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان امریکی حملے کے بعد رابطہ ہوا،صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو 2ہفتے میں غزہ جنگ بند کرنے پر متفق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حملے کے بعد نیتن یاہو نے غزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق کیا،مصر سمیت چار خلیجی ممالک غزہ کا کنٹرول سنبھالیں گے،حماس کو غزہ میں اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اختلافات کے باعث بھارت کی امریکا سے معاہدے کی امیدیں دم توڑ گئیں
حماس کی پوری قیادت کو غزہ سے نکالا جائے گا،غزہ چھوڑنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں بسایا جائے گا،شام سمیت مختلف مسلم ممالک اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرینگے۔
اسرائیل فلسطینی اتھارٹی میں تبدیلیاں کئے جانے پر 2ریاستی حل کو تسلیم کرے گا،بدلے میں امریکا مغربی کنارے کے کچھ علاقوں پر اسرائیل کی حکمرانی کو تسلیم کرے گا۔
