ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملے ایرانی جوہری پروگرام کو نہیں روک سکتے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے زبردست محنت اور قربانیاں دے چکا ہے اوراب پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان نہیں پہنچا، امریکی انٹیلی جنس
انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جوہری میدان میں خود کفالت حاصل کی، جس پر ہم فخر کرتے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی قوم اور قیادت کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ ایران اپنی دفاعی اور سائنسی ترقی پر کسی دباؤ کو برداشت نہیں کرے گا، اور جوہری پروگرام پر کام ہر صورت جاری رہے گا۔
