پیرس، فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کے حملے کسی قانونی جواز کے بغیر کیے گئے ہیں۔
فرانسیسی حکومت کے ترجمان کے مطابق میکرون نے ایران کے قطرپرحالیہ حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں خطرناک کشیدگی کا سبب قراردیا۔
قطر میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد عراق میں عین الاسد ایئربیس پر ہائی الرٹ
انہوں نے کہا کہ فریقین کو فوری طورپرتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اوربات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرانس کو ایران پرامریکی حملوں کی پیشگی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
فرانسیسی صدرنے قطرکےساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے زوردیا کہ موجودہ تنازعے کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے اور خطے میں امن واستحکام بحال کیا جانا ناگزیر ہے۔
