بغداد: قطر میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد عراق میں عین الاسد ایئربیس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد عراق میں دفاعی نظام ایکٹویٹ کردیا گیا۔ اور عراق میں تمام افراد کو بنکروں میں پناہ لینے کا حکم دے دیا گیا۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ہمارے دوست رکن قطر کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔
ایران نے اپنے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغ دیئے۔ تاہم قطری حکومت کے مطابق ایرانی حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیخلاف جارحیت بے بنیاد ، مدد کریں گے ، روسی صدر
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر کو امریکی ایئر بیس پر حملے سے پہلے اطلاع دی تھی۔ اور ایران نے قطر میں واقع امریکی ایئربیس پر حملوں میں قطری حکام سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد قطر نے ایرانی حملے کے خدشے کے باعث اپنی فضائی حدود بند کر دی گئی۔
دوسری جانب قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی۔ جبکہ شام میں امریکہ نے مرکزی فوجی اڈہ ممکنہ ایرانی حملے کے خدشے کے پیش نظر مکمل ہائی الرٹ کر دیا۔
