امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ توانائی کو زیر زمین ذخائر سے خام تیل نکالنے کے لیے فوری طور پر کھدائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے ہدایت کی کہ ابھی فوراً کھدائی شروع کرو ،سب لوگ، تیل کی قیمتیں کم رکھو۔
25جون سے 2جولائی تک ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
امریکی صدرنے کانگریس مین تھامس میسی کو عہدے سے ہٹانے کاحکم بھی دیا، انہوں نے کہا کہ تھامس کو فوری عہدے سے فارغ کرو،تھامس نے ایران سے متعلق نرمی برتی۔
ایران میں امریکا مردہ آباد کے نعرے لگائے جاتے ہیں،تھامس میسی نےہمیشہ ہر بل کے خلاف ووٹ دیا،میں دیکھ رہا ہوں، تم دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہو، ایسا مت کرو۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں کاروبار کے پہلے دن خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کے 75 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل میں سودے ہوئے جبکہ برینٹ کروڈ 78 ڈالر 78 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔
عالمی گیس قیمت 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔آبنائے ہرمز بند کرنے کی صورت میں تیل قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
