کینیڈا نے بہاماس کو شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
امریکا ریجنل کوالیفائر کے میزبان کینیڈا نے بہاماس کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا، کینیڈا نے ہدف 5.3 اوورز میں پورا کر لیا۔ کینیڈا نے کوالیفائر مرحلے میں پانچ میں سے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
کینیڈا ان ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جو پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔
باقی سات ٹیموں کا فیصلہ یورپ، افریقہ اور ایشیاای پی کے ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا، ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
