امریکا کے ایرن کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آ گیا۔
سعودی عرب نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو انتہائی حساس حالات اور بحران کا سامنا ہے ، عالمی برادری بحران کے سیاسی حل کیلئے کوششیں بڑھائے۔
ایران پر حملہ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی بنیاد ، جواب دینا ہو گا ، امریکی سینیٹرز
عراق نے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، جبکہ آسٹریلوی حکومت نے کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کیا جائے، نیوزی لینڈ سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ قدم انسانیت کو ایک ایسے بحران میں دھکیلتا ہے جس کے نتائج ناقابل واپسی ہو سکتے ہیں۔
امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ ، متعدد زخمی
چلی کے صدر نے ایکس پر لکھا کہ چلی اس امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے، طاقت رکھنا آپ کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا جب وہ قوانین کی خلاف ورزی ہو۔
