ٹرمپ آرگنائزیشن نے اپنی نئی ٹیلی کمیونیکیشن سروس “ٹرمپ موبائل” کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق یہ سروس جدید سہولیات سے آراستہ ہو گی اور اس کے تمام کال سینٹرز امریکا میں واقع ہوں گے۔
ایئر انڈیا کی دو پروازوں میں تکنیکی خرابی، ایک دہلی تو دوسری چین میں واپس موڑی گئی
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “ٹرمپ موبائل” صارفین کو لامحدود ٹیکسٹنگ، آن لائن طبی مشورے اور سفرکے دوران ہنگامی امداد جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔
یہ سروس صارفین کو ایک محفوظ، مؤثر اور امریکی ساختہ مواصلاتی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے عزم کے ساتھ متعارف کروائی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اور سیاست کے امتزاج کی ایک نئی مثال ہو سکتی ہےجو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
