ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا اور بھرپور سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایرانی ہلالِ احمر کے تین کارکنوں کی شہادت کے بعد ایران نے تل ابیب اور حیفہ سمیت فلسطین کے ان علاقوں پر مشترکہ ڈرون و میزائل حملے کیے جو اسرائیل کے قبضے میں ہیں۔
ایران کے جوہری مرکز پر حملے کیلئے امریکہ ہماری مدد کرے، اسرائیلی رہنما
ایرانی میڈیا نے ان حملوں کو “بڑا میزائل حملہ” قرار دیا ہے، جب کہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ کارروائیاں صبح تک جاری رہیں گی۔
اسرائیلی توانائی کمپنی کے مطابق حیفہ کے مرکزی پاور اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا ہے اوروہاں کام کرنے والے تین ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں، تمام ریفائنری تنصیبات بند کر دی گئی ہیں۔
تل ابیب اورحیفا میں ایئر سائرن بجنے لگےجبکہ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو فوری طورپرمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
