بچوں میں زیادہ موبائل فونز کے استعمال سے ان کے نفسیاتی مسائل میں اضافہ دیکھا گیا، بچے ضدی اور چڑچڑا پن کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین نفسیات کے بڑے ادارے امریکن سائیکلو جیکل ایسوسی ایشن کے جریدے کے حالیہ اشاعت میں بچوں کی نفسیات اور بڑھتے ہوئے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے چند اہم سوالات اٹھا ئے گئے جیسے، ’کیا آپ کے بچے کو آپ کو بات سمجھنے میں دیر لگتی ہے؟
کیا وہ ضدی ہوتا جارہا ہے؟ کیا وہ ناراض ہونے کے بعد ٹانگیں زمین پر مارنا شروع کردیتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں اس کا اسکرین ٹائم (موبائل فون کا استعمال) زیادہ تو نہیں بڑھ گیا ہے؟‘
بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے فیئر لیگ ڈیکنسن یونیورسٹی کے ایسوسیٹ پروفیسر کیرا الیمیو نے کہا کہ جتنا وقت بچے اسکرین کے ساتھ گزاریں گے یہ عمل ان کی نگہداشت کو اتنا ہی زیادہ متاثر کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ ان کے معاشرتی جذباتی مسائل جیسے گھبراہٹ، مسلسل پریشان رہنے کی عادت اور غصے کو بڑھائے گا خصوصاً چھوٹی لڑکیوں میں اس کا زیادہ اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔
