اسلام آباد: وزیر شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر متزلزل حمایت پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اور ترکیے کے صدر کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ استنبول اور لاچین کے دوران ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔
شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران غیر متزلزل حمایت پر ترک صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر متزلزل حمایت پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم صوبائی حکومت کے بجائے براہ راست ضم اضلاع کو فنڈز دیں، فیصل کریم کنڈی
دونوں رہنماؤں نے ملاقاتوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا۔ اور بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ غزہ کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ اور پاکستانی عوام کے لیے بھی خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے تمام اہم معاملات میں پاکستان کی حمایت کے لیے پختہ عزم کا اعاد کیا۔
