ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے عید کے پہلے روز تقریبا 1362 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں سرگرم ہیں۔
ترکیہ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار افراد زخمی
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے پہلے روز ایک لاکھ 10 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں ، سیکرٹری بلدیات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی بدولت اس بار دیہی علاقوں تک آپریشن کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 39 ہزار اہلکار صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہے ، عید کے تینوں روز صوبے بھر میں صفائی آپریشن جاری رہے گا۔