صدر مملکت آصف علی زرداری نے نماز عید ایوان صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی۔
سابق وزیراعظم پرویز اشرف ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے رہنما نئیر بخاری اور دیگر نے بھی ایوان صدر میں نماز عید ادا کی۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید ادا کی۔
اس کے علاوہ کئی وفاقی وزراء اور منتخب عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے حلقوں میں عید کی نماز ادا کی ، عید کے اجتماعات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
