وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سب کو مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا چاہیے ، اپوزیشن مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی پیشکش قبول کرے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کے باعث ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، ملک و قوم کے لیے مل بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔
سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پوری دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، آج پاکستان دنیا میں مضبوط ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے بغیر کسی وجہ کے حملہ کیا، مودی پوری دنیا سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے، جب تک مودی اقتدار میں ہے، بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں ہو سکتے۔
