اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 634 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 634 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کر دیا
وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے مقرر تھی۔
