سوئی سدرن گیس کمپنی نےعید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو عید الاضحیٰ کے تین دنوں کے دوران گیس فراہم کی جائیگی،جمعہ 6 جون گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار300روپے کااضافہ
ہفتہ 7 جون عید کے پہلےروز گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہوگی جس کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی،اتوار 8 جون عید کے دوسرے روزسارا دن گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔
پیر 9 جون تیسرےروزدن بھرسےرات12 بجے تک تمام دن گیس کی فراہمی بحال رہےگی،منگل 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔
