وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کو زیادہ مؤثر اور پائیدار ماڈل میں تبدیلی پر غور کر رہےہیں۔
وزیر توانائی کی زیر صدارت نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام میں منتقلی کیلئے اجلاس ہوا ، اس موقع پر اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا دائرہ وسیع ہو چکا، گرڈ پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو رہےہیں۔
فیصلے ملکی مفاد اور توانائی نظام کی طویل مدتی پائیداری کیلئے کیے جا رہےہیں ،حکومت نے9ہزار میگا واٹ کے مہنگے اور غیر ضروری منصوبے ختم کیے۔
گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دیدی
جون 2024سے اب تک صنعت کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دے چکے،بجلی قیمتوں میں مختلف صارفین کیلئے14سے18فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات چیت سے نرخوں میں واضح کمی آئی،توانائی شعبے میں اصلاحات ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں۔
