کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے بعد دوبارہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 105 ہو گئی۔ 11 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
ملیر جیل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 105 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اور 111 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
جیل انتظامیہ نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ دوبارہ گرفتار قیدیوں کو پہلے مرحلے میں جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ اور پھر قیدیوں کو جیل فرار کے مقدمے میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رضا کارانہ واپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت برتی جائے گی۔ جبکہ ملیر جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر لگائی گئی پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر جیل سے فرار قیدی کی ماں نے مثال قائم کر دی
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی نئی انتظامیہ نے اب تک ذمہ داریاں نہیں سنبھالی ہیں۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے 23 افسران و اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔
