کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ، جس کے بعد گرفتار قیدیوں کی تعداد 105 ہو گئی۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں ، سرچ آپریشنز کے دوران قیدیوں کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا ، دیگر 111 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار ، آئی جی جیل خانہ جات کو ہٹا دیا گیا ، ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ معطل
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو پہلے مرحلے میں ملیر جیل منتقل کیا جا رہا ہے، دوسرے مرحلے میں فرار کے مقدمے میں پولیس کے حوالے کیا جائے گا، رضا کارانہ واپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت کی جائے گی۔
جیل حکام نے مزید بتایا کہ قیدیوں سے ملاقات پر پابندی بھی اٹھا لی گئی، ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی سکیورٹی بڑھا کر ایف سی اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
