وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عید الاضحیٰ :سٹیٹ بینک 6 جون سے 9 جون تک بند رہے گا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لینے کا فیصلہ کیا ،نوٹیفکیشن آج رات جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ سے قبل ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ عوام کی خوشیاں ماند کرنے مترادف ہے ۔
